مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز کے دوران لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں پر 400 سے زائد راکٹ داغے ہیں۔
ان میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار گزشتہ سال صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
حال ہی میں لبنانی مزاحمت اپنے پے در پے میزائل حملوں کے دوران مقبوضہ علاقوں کے شمال میں مجدو ائیر بیس اور حیفہ کے رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
آپ کا تبصرہ